دنیا
13 جون ، 2015

تکنیکی وجوہ کی بنیاد پرامریکی ویزے اورپاسپورٹ کےاجرامیں مشکلات

تکنیکی وجوہ کی بنیاد پرامریکی ویزے اورپاسپورٹ کےاجرامیں مشکلات

واشنگٹن......امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ تکنیکی خرابی کی وجہ سے بیرون ممالک میں امریکی ویزے اور پاسپورٹ کے اجرا میں مشکلات کاسامنا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ سے جاری بیان کے مطابق تکنیکی خرابی کی وجہ سے بیرون ممالک میں امریکی پاسپورٹ اور ویزے کے اجرا میں مشکلات پیش آرہی ہیں،تاہم یہ خرابی کسی مشتبہ سرگرمی یا سسٹم ہیک ہونے کی وجہ سے نہیں ۔محکمہ خارجہ کے مطابق 26 مئی کے بعددرخواستیں دینےوالوں کوپاسپورٹ اورویزوں کے اجرا میں تاخیرہوسکتی ہے جبکہ 9جون کے بعد آئن لائن درخواستیں دینےوالوں کوبھی تاخیرکاسامناہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا بھر میں موجودپاسپورٹ اورویزاسروس صحیح کام کررہی ہے ۔

مزید خبریں :