دلچسپ و عجیب
14 جون ، 2015

پیرس: دنیا کا پہلا الیکٹرک ہوائی جہاز کی ایئر شو میں نمائش

پیرس: دنیا کا پہلا الیکٹرک ہوائی جہاز کی ایئر شو میں نمائش

پیرس.......بجلی سے طاقت حاصل کرتے ہوئے اُڑان بھرنے کی صلاحیت رکھنے والا دنیا کا پہلا ہوائی جہاز تیار کرلیا گیا، جسے پیرس میں جاری ایئر شو میں نمائش کے لیے پیش کر دیا ہے۔ ای فین نامی اس منفرد طیارے 2.0میں بیک وقت 2افراد ہوائی سفر کر سکتے ہیں، جبکہ مکمل چارج ہونے پر136 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے گھنٹہ بھر تک سفر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ بجلی کی طاقتور موٹروں کے60 کلوواٹ بجلی کی قوت پیدا کرنے پر اُڑان بھرنے والے اس ہوائی جہاز کو ایئر بیس کمپنی نے سائیلنٹ پلین کا نام بھی دیا ہے، جس سے کاربن ڈائی آکسائیڈ کا اخراج نہیں ہوتا۔ نصف ٹن وزنی اس طیارے کو بنانے والی ایئربس کمپنی کے مطابق اس ماڈل کو2017 تک فروخت کے لیے مارکیٹ میں پیش کردیا جائے گا۔ صرف یہی نہیں کمپنی کا ٹارگٹ ہے کہ اِسی طرز کے100 نشتوں والے ہوائی جہاز کی تکمیل کو2050 تک مکمل کرلیا جائے۔

مزید خبریں :