12 مئی ، 2012
پشاور…ای پی آئی کے ڈپٹی دائریکٹر ڈاکٹر جان باز آفریدی نے جیو نیوز کو بتا یا کہ انسداد پو لیومہم کا دوسرا مرحلہ اختتام کو پہنچا۔ پشاور کی 49یو نین کو نسلوں میں تین روزہ انسداد پو لیو مہم کے دوران دو لاکھ سے زیادہ بچوں کو پو لیو سے بچاوٴ کے قطرے پلا ئے گئے۔ان کا کہنا تھا کہ مہم کے لیے آٹھ سو سے زیادہ ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں جنہوں نے گھر گھر جا کر پانچ سال تک کے عمر کے بچوں کو پو لیو سے بچاو کے قطرے پلا ئے۔