دلچسپ و عجیب
17 جون ، 2015

نا رتھ امریکن لڑکی نے لمبو ڈانس میں عالمی ریکارڈ قائم کرلیا

نا رتھ امریکن لڑکی نے لمبو ڈانس میں عالمی ریکارڈ قائم کرلیا

پورٹ آف اسپین........ایسی مہارت اور ایسی جسمانی لچک کہ کار کے نیچے سے ہی لمبو ڈانس کرتے ہوتے سیکنڈز میں گزر جائیں ہر کسی کے بس کی بات نہیں۔لمبو ڈانس یعنی زمین پر پیٹھ اپنی دونوں ٹانگوں کو مخالف سِمت میں کھول کرڈانس کا مظاہرہ اپنی نوعیت کا ایک مشکل ترین کھیل ہے تاہم ایک نا رتھ امریکن لڑکی نے اس میں مہارت کا مظاہر کرتے ہوئے عالمی ریکارڈ قائم کرڈالاہے۔ 22سالہ Shemika Charles نامی یہ لمبو ڈانسر کار کے نیچے مو جود تنگ جگہ سے اپنے جسم کو سمیٹ کر صرف چند سیکنڈ میں لمبو ڈانس کر تی گز ر گئی جو کہ ہر کسی کے بس کی بات نہیں۔یہ پہلی مر تبہ نہیں ہوا بلکہ یہ لڑکی اس سے قبل سال 2010میں بھی آٹھ انچ کے فاصلے سے لمبو ڈانس کر تی گزر کر ورلڈ ریکارڈ بنا چکی ہے۔

مزید خبریں :