22 جون ، 2015
کراچی ......روزہ رکھنے سے انسانی جسم میں نئے سفید خلیات پیدا ہو نے کا انکشاف ہوا ہے، جو مدافعتی نظام کو نئی توانائی فراہم کرتے ہیں، جس سے انسان مختلف قسم کی بیماریوں سے محفوظ رہتا ہے۔ میڈیکل اسپشلیسٹ ڈاکٹر صلاح الدین نے جیو نیوز کو بتایا کہ روزہ علاج کا ایک حیرت انگیز ذریعہ ہے ۔روزہ رکھنے سے انسانی جسم میں قوت مدافعت بڑھتی ہے، جسم میں نئے سفید خلیات پیدا ہو تے ہیں جو مدافعتی نظام کو نئی توانائی فراہم کرتے ہیں، جس سے انسان مختلف قسم کی بیماریوں سے محفوظ رہتا ہے۔ ڈاکٹر صلاح الدین نے بتایا کہ روزے میں جسم کے غیر فعال حصے سے متحرک ہوجاتے ہیں، جس سے جسم چست اور فعال ہوجاتا ہے ۔