کھیل
25 جون ، 2015

اینٹورپ: آسٹریلیا نے پاکستان کو اولمپک کوالیفائر میں 1-6شکست دیدی

اینٹورپ: آسٹریلیا نے پاکستان کو اولمپک کوالیفائر میں 1-6شکست دیدی

اینٹورپ..........ورلڈ ہاکی لیگ اولمپک کوالیفائنگ میں جہاں آج مقابلہ آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان تھا، وہیں گول پہ گول کرکے کینگروز کی ہاکی ٹیم نے قومی ہاکی ٹیم کا برا حال کردیا اور1 گول کے مقابلے میں پاکستان کو6 گول سے شکست دیدی۔ اینٹورپ میں کھیلا گیا یہ میچ مکمل طور پر یکطرفہ مقابلہ رہا۔ پاکستان کی جانب سے واحد جوابی گول فرسٹ کوارٹر کے تیرہویں منٹ میں محمد عرفان نے کیا۔ تیسرے اور چوتھے کوارٹر میں جب آسٹریلیا نے 2گول کیے، تو پاکستانی ٹیم بے بس ہوگئی اور آخری کوارٹر میں 1گول نے رہی سہی کسر بھی نکال دی۔ حدیہ کہ آخری منٹ میں بھی پاکستانی ٹیم کےخلاف 1اور گول کر دیا گیا۔ اس سے پہلے پولینڈ کو شکست دینے والے پاکستان ٹیم کا جمعہ کو اب بھارت سے مقابلہ ہوگا، جو پہلے ہی کوالیفائی کر چکا ہے۔

مزید خبریں :