12 جنوری ، 2012
سانتیاگو ... چلی میں سوج کی روشنی سے چلنے والی کاروں کی ریس کی تیاریاں شروع ہو گئی۔ شمسی توانائی سے چلنی والی کاروں کی دوسری سالانہ ریس نومبر میں چلی کے صحرائے Atacamaمیں منعقد کی جائے گی۔ ریس میں شمولیت کے لیے ڈرائیوروں نے اپنے ناموں کا اندراج کروا دیا ہے۔ مقابلے کے دوران کاریں 658 کلومیٹر کا فاصلہ طے کریں گی۔ جس کے دوران شمسی توانائی سے چلنے والی کاریں تین شہروں سے گزریں گی۔ گزشتہ سال اس مقابلے میں مختلف ملکوں سے 30 کاروں نے حصہ لیا تھا۔