دلچسپ و عجیب
01 جولائی ، 2015

فرانس میں انوکھی کیچڑ کی سالانہ ریس کا انعقاد

فرانس میں انوکھی کیچڑ کی سالانہ ریس کا انعقاد

پیرس..........بڑے پیمانے پر مختلف ایونٹس کا انعقاد جہاں صحتمند معاشرے کی عکاسی کرتا ہے، وہیں شرکاء کے لیے ذہنی پریشانیاں دور کرنے کا سبب بھی بنتا ہے۔ فرانس میں سالانہ کیچڑ اور رکاوٹوں کو عبور کرنے کی سخت ترین ریس ٹف مڈر کا انعقاد کیا گیا۔ گذشتہ دنوں ہونے والی اس ریس میں سینکڑوں مردوں خواتین نے ٹیموں کی شکل میں حصہ لیا اور شدید اور مشکل رکاوٹوں سے بھرا 8میل کا فاصلہ طے کیا۔ ریس میں حصہ لینے والے تقریباً 8ہزار سے زائد شرکاء کو جہاں کیچڑ اور تالابوں سے گزرنا تھا، وہیں کیچڑ سے بھرے گڑھے، برفیلے پانی سے بھری تاریک سرنگیں اور ان میں نصب خار دار تاروں نے شرکاء کی سختیاں اور بڑھا دیں۔ ریس کے بعد ہر سال کی طرح اس سال بھی کئی لوگ مختلف بیماریوں کا شکار ہوئے، لیکن اگلے برس پھر اس کا حصہ بننے کا عزم ظاہر کیا۔

مزید خبریں :