04 جولائی ، 2015
نیویارک.........کہتے ہیں کہ اپنے بچے تو سب کو پیارے ہوتے ہیں اور ماں باپ سے اپنے بچوں کی ذرا سی تکلیف بھی برداشت نہیں ہوتی۔ کچھ اس ہی قسم کی محبت امریکہ سے تعلق رکھنے والے اس بچی کے باپ کو بھی ہے، جس نے اپنی لخت جگر کے دانت نکالنے کا انوکھا طریقہ ایجاد کیا۔ جی ہاں ان صاحب نے اپنی 11سالہ بیٹی کا دانت دھاگے کے ذریعے ایک تیر سے باندھا اور کمان پکڑا دی اپنی بیٹی کے ہاتھ میں، بس پھر کیا تھا۔ بہادر بیٹی نے ایسا تیر چلایا کہ دانت بھی نکل گیا اور درد بھی نہ ہوا۔