دلچسپ و عجیب
09 جولائی ، 2015

اب ڈرون جاسوسی نہیں، پارسل کی ڈلیوری کریں گے

اب ڈرون جاسوسی نہیں، پارسل کی ڈلیوری کریں گے

برن........زمینی راستوں سے سامان کی ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقلی کے دوران اکثر اوقات کئی مشکلات اور پریشانیاں پیش آتی ہیں، لیکن جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے سامان منٹوں میں بھی بھیجا جاسکے گا۔ جی ہاں سوئزرلینڈ کی پوسٹل سروس نے پارسل کی تیز رفتار منتقلی کے لیے ڈرون استعمال کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ کمپنی کی جانب سے استعمال کئے گئے ڈرون ایک دفعہ بیٹری چارج کرنے پر 10کلو میٹر تک کا سفر کر سکتے ہیں, جبکہ ان پر ایک کلو تک کا پارسل با آسانی بھیجا جاسکتا ہے۔ کوریئر کمپنی کے مطابق رواں ہفتے سے ڈرون کے ذریعے سامان کوریئر کرنے کے تجربے کا آغاز کردیا گیا ہے، جوکہ جولائی کے اختتام تک جاری رہے گا۔

مزید خبریں :