09 جولائی ، 2015
ویانا.......دنیا بھر میں اونچی چٹانوں پر مہم جوئی کرنا ایک عام بات ہے، لیکن یہ ویڈیو کچھ ایسے من چلے نوجوانوں کی ہے، جو پہاڑوں کی اونچی نیچی زمین پر انتہائی مہارت سے سائیکل چلاتے نظر آتے ہیں۔ آسٹریا سے تعلق رکھنے والے یہ نوجوان اس خطرنا ک مہم جوئی میں گورگ نامی پہاڑی سلسلے کے ساتھ ساتھ بنی پتلی اور تنگ سڑکوں پر بلا خوف و خطر تیز رفتاری سے سائیکلنگ کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ پُرخطر پہاڑی راستوں پر انتہائی بہادری اور مہارت سے سائیکلنگ کرتے ان مہم جو نوجوانوں کی وڈیو دیکھنے والوں کو دنگ کردیتی ہے کیونکہ کئی فٹ کی اونچائیوں پر موجود اس پہاڑی سلسلے میں ایسا خطرہ مول لینے کے لیے فولادی قوتِ ارادی درکار ہوتی ہے۔