دلچسپ و عجیب
12 جولائی ، 2015

کھیتوں کی دیکھا بھالی کا کام ڈاگی میاں نے سنبھال لیا

کھیتوں کی دیکھا بھالی کا کام ڈاگی میاں نے سنبھال لیا

ماسکو..........یوں تو کتے اپنی وفاداری کی وجہ سے مشہور ہیں، لیکن روس میں اس ڈاگی میاں نے تو اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے سب کو اپنا دیوانہ بنا لیا ہے۔ 48سالہ الیگزینڈر نامی کسان کے پالتو کتے نے اپنے مالک کی مدد کرنے کے غرض سے کھیتوں میں کام کرنا شروع کر دیا ہے اور نہ صرف مہارت سے کھیتوں میں ہل چلاتا نظر آتا ہے، بلکہ ہینڈ پمپ چلا کر بالٹی بھی بھرتا ہے اور کھیتوں کو سیراب کرتا ہے۔ لیمن نام کے یہ ڈاگی میاں انتہائی شوق سے اپنے مالک کے ہمراہ روزانہ کھیتوں کو دیکھنے آتے ہیں اور پورے دن فصلوں کی دیکھ بھال کرتے اور اپنے مالک کی مدد کرتے ہیں۔ جی جناب انسان دوستی، محبت، کام کرنے کی لگن اور صلاحیتوں کی ایسی مثال آپ کو شاید ہی کہیں ملے۔

مزید خبریں :