دلچسپ و عجیب
15 جولائی ، 2015

پہاڑ کی بلندی کیپسول ہوٹل، جہاں وقت گزارنا ہمت کی بات ہے

پہاڑ کی بلندی کیپسول ہوٹل، جہاں وقت گزارنا ہمت کی بات ہے

لیما.........پیرو میں ایڈونچر کے شوقین افراد کے لیے پہاڑ کی 400فٹ کی بلندی پر کیپسول ہوٹل بنایا گیا ہے، جہاں وقت گزارنا ہمت کی بات ہے۔ پہاڑ کے ساتھ 3شفاف مٹیرل والے کیپسول رومز رسیوں کی مدد سے باندھ کر لٹکائے گئے ہیں، جہاں تمام بنیادی سہولیات میسر ہیں۔ اس کیپسول ہوٹل تک پہنچنے کے لیے سیاحوں کو مہم جو بن کر پہلے نیچے سے اوپر تک رسی کی مدد سے کلائمبنگ کرکے آنا پڑتا ہے، پھر اس کے بعد وہ اس ہوٹل پر پہنچتے ہیں۔ اس ہوٹل میں ڈائینگ ٹیبل، بستر اور شفاف شیشوں سے اردگرد کی ہری بھری وادی کا نظارہ کر نے کی تمام سہولیات موجود ہیں۔ یہ کیپسول ہوٹل سیاحوں میں تیزی سے مقبول ہو رہا ہے، جہاں آکر ایک دن گزارنے کا مزہ ہی نرالہ ہے۔

مزید خبریں :