24 جولائی ، 2015
سینٹ پال........اچھی اور پرسکون نیند کے لیے تکیوں کا استعمال تو کیا جاتا ہی ہے، لیکن امریکا میں تو تکیوں کے ذریعے انوکھی جنگ لڑی جاتی ہے۔ جی ہاں امریکی ریاست مینیسوٹا میں واقع ایک اسٹیڈیم میں تکیوں کی سالانہ لڑائی کا اہتمام کیا گیا، جس میں ہزاروں افراد نے حصہ لیا۔ ایونٹ میں شریک 6161بچوں، بڑوں، بوڑھوں اور خواتین کی مجموعی تعداد نے ایک دوسرے پر تکیے اچھال کر نہ صرف اس انوکھی جنگ کا بھرپور لطف اْٹھایا، بلکہ تکیوں کی لڑائی میں سب سے زیادہ افراد کی شرکت کا عالمی ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ امریکی ریاست جنوبی ڈکوٹا میں 4201افراد نے شرکت کرکے قائم کیا تھا۔ واضح رہے کہ تکیوں کی لڑائی کے دن کا آغاز 2006میں امریکی شہر جارجیا میں ہوا تھا، جس کے بعد اسے ہر سال عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔