15 مئی ، 2012
اسلام آباد…وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا ہے کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ پر قابوپانے کیلئے بجلی گھروں کو زیادہ سے زیادہ تیل اور گیس فراھم کیا جا رہا ہے اور پی ایس او سرکلر ڈیٹ کا مسئلہ حل کرنے کے لیے فوری اپنی مالی مجبوریوں کے باوجود بجلی گھروں کی ضروریات پوری کرنے کے ا قدامات کیے جا رہے ہیں جس کے بعد لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ بھی کافی حد تک حل ہو جائے گا۔ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر پٹرولیم نے کہا کہ صدر مملکت نے بجلی کی لوڈشیڈنگ پر قابوپانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی،انہوں نے بتایا کہ ہے جس کے بعد تھرمل پاور پلانٹس کو زیادہ سے زیادہ تیل اور گیس فراھہم کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ایس او خود مالی مشکلات کے باوجود بجلی گھروں کی تیل ضروریات پوری کر رہاہے، ڈاکٹر عاصم حسین نے بتایا کہ تیل کے ساتھ ساتھ بجلی گھروں کو زیادہ سے زیادہ گیس بھی دے رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ سرکولر ڈیٹ کا مسئلہ حل کرنے کیلئے تیزی سے کام جاری ہے اور یہ مسئلہ حل ہونے کے ساتھ ہی لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ بھی کافی حد تک حل ہو جائے گا جو مجبوریوں کے باوجود بجلی گھروں کی ضروریات پوری کر رہا ہے۔