26 جولائی ، 2015
نیویارک.........یوں تو جنگل کے بادشاہ کا لقب رکھنے والے خونخوار شیروں کے پاس جانا بھی موت کے منہ میں جانے کے مترادف ہے، لیکن اگر شیر اتنا مہربان ہو تو کیا ہی بات ہے۔ جی ہاں امریکی ریاست اوہائیو کے ایک چڑیا گھر میں رہنے والے اس شیر نے اپنے قریب آنے والے3سالہ اس ننھے سیاح سے دوستی کرلی ہے۔ ننھے میاں جونہی شیر کے قریب آئے، جنگل کے بادشاہ نے ان کے ساتھ کھیلنا شروع کردیا، جس کا ننھے میاں نے بھی بھرپور لطف اْٹھایا۔ گو کہ شیرنی اور ننھے میاں کے بیچ ایک شیشے کی دیوار حائل تھی لیکن پھر بھی ننھے میاں کی ہمت کی داد تو دینی ہی پڑے گی، جو شیرنی سے بالکل نہیں ڈرے۔