دلچسپ و عجیب
27 اگست ، 2015

سرگودھا کی نابینا اقصیٰ شکیرا کے گانے بھی خوب گاتی ہے

سرگودھا کی نابینا اقصیٰ شکیرا کے گانے بھی خوب گاتی ہے

سرگودھا........سرگودھا میں رہنے والی چودہ سال کی نابینا لڑکی اقصیٰ گلوکاری کی شوقین ہے، انٹرنیشنل گلوکارہ شکیرا کے گانے بھی خوب گاتی ہے اور امریکا جاکر فن کا مظاہرہ کرنا چاہتی ہے۔ ڈھول کی تھاپ پر سریلے بول گانے والی اقصیٰ دنیا کے رنگ تو نہیں دیکھ سکتی ، لیکن سروں کے رنگ ایسے بکھیرتی ہے کہ سننے والا سر دھننے پر مجبور ہوجاتا ہے۔ پنجابی ،اردو ، سرائیکی اور انگریزی، کون سی زبان ہے جس میں اقصیٰ گا نہیں سکتی، کہتی ہے امریکاجاکرفن کا مظاہرہ کرنا چاہتی ہے۔ چودہ سال کی نابینا خانہ بدوش اقصیٰ سرگودھا کے علاقے قینچی موڑمیں رہتی ہے اور کولمبین شکیرا کے گانے بھی خوب سر میں گاتی ہے۔

مزید خبریں :