02 ستمبر ، 2015
سان سلواڈور........ وسطی امریکا کے ملک ایل سلوا ڈور میں لوگوں نے ایک دوسرے پر آگ کے گولے پھینک کر انیس سو بائیس کے آتش فشاں کی یادیں تازہ کیں۔ دارالحکومت سان سلوا ڈور کے شمالی قصبے میں لوگ ہر سال اس موقع پر جمع ہوتے ہیں اور 1922 میں پھٹنے والے آتش فشاں کی یاد میں آگ سے کھیلتے ہیں ۔ شہری سڑکوں پر نکل کر ایک دوسرے کو آگ کے گولوں سے نشانہ لگاتے ہیں۔1922 میں آتش فشاں کے پھٹنے کی وجہ سے انہیں اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبورہونا پڑا تھا۔