دلچسپ و عجیب
03 ستمبر ، 2015

آسٹریلوی مینڈھے سے ریکارڈ 40 کلو اون حاصل

آسٹریلوی مینڈھے سے ریکارڈ 40 کلو اون حاصل

کینبرا .......آسٹریلیا کے دارالحکومت کینبرا کے قریب سے ملنے والے ایک مینڈھے کی اون منڈوا دی گئی ہے ۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق اس کی اون نہ تراشتے تو وہ ہلاک ہو سکتا تھا۔مینڈھے کی حجامت کے بعد 40 کلو اون نکلی ہے جو اب تک کسی ایک جانور سے اتری گئی سب سے زیادہ اون ہے۔قومی چیمپیئن ایئن ایلکنز کو مینڈھے کی حجامت بنوانے کے لیے ہنگامی طور پر بلوایا گیا تھا۔اس کا کہنا تھاکہ اس مینڈھے کی اُون تراشنا 35 سالہ تجربے میں سب سے بڑا چیلنج تھا۔وہ چار بار بھیڑوں کی اون کی تراش کا مقابلہ جیتنے کا اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔ اس مینڈھے کی جسامت ایک عام مینڈھے سے پانچ گنا زیادہ ہے۔

مزید خبریں :