صحت و سائنس
14 ستمبر ، 2015

گرین ہاؤس گیسز میں اضافہ عالمی حدت کا باعث بن رہا ہے

گرین ہاؤس گیسز میں اضافہ عالمی حدت کا باعث بن رہا ہے

لندن.......ماہرین موسمیات نے خبر دار کیا ہے کہ سن 2014 اور 2015 کے بعد 2016 گرم ترین سال ہو گا ۔خدشہ ہے کہ آنے والے برسوں میں درجہ حرارت مزید بڑھے گا۔

ایک برطانوی موسمیاتی تحقیقی ادارے کا کہنا ہے کہ گرین ہائوسز گیس کے تیز رفتار اخراج سے موسمیاتی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں اور دنیا بھر میں نہ صرف طوفان آرہے ہیں بلکہ گرمی کی شدت میں بھی غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سن 2014 اور 2015 کے بعد 2016 گرم ترین سال ہو گااور خدشہ یہی ہے کہ آنے والے برسوں میں درجہ حرارت مزید بڑھے گا ۔

سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ بحرالکاہل کے علاقوں میں بھی طوفان بادوباراں، آندھیاں اور سمندری سائیکلون کی شدت میں اضافہ ہورہا ہے اوراسی لیے رواں سال ایشیا کے اکثر ممالک اور آسٹریلیا میں طوفانوں نے تباہی مچائی ہے۔

مزید خبریں :