16 ستمبر ، 2015
اسلام آباد...... وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ انتقال خون کے عمل کو زیادہ سے زیادہ بہتر بنایا جا رہا ہے، خون کا عطیہ کرنے کا جذبہ بھی بڑھانا ہوگا ۔
میر خلیل الرحمان میموریل سوسائٹی کے زیر اہتمام محفوظ انتقال خون سے متعلق سیمیناراسلام آباد میں ہوا۔ مشیر سیاسی امور ڈاکٹر آصف کرمانی کا کہنا تھا کہ خون عطیہ کرنے کی روایت پاکستانی معاشرے میں کم ہوتی جارہی ہے،قوم میں اس کار خیر کے جذبےکو پھر سے بیدار کرنے کی ضرورت ہے۔