22 ستمبر ، 2015
لاہور ..... محکمہ صحت پنجاب نےعیدالاضحی پر ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی ہیں،صوبائی مشیر صحت نے راولپنڈی میں ڈینگی سرویلنس پر خصوصی توجہ کی ہدایت کی ہے۔
مشیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے محکمہ صحت کے ملازمین کو ہدایت کی ہے کہ وہ عید کی چھٹیوں میں بھی انسداد ڈینگی مہم کے سلسلے میں ڈینگی سرویلنس کا کام جاری رکھیں ،عید کے دنوں میں ان کی ڈیوٹیوں کا نیا روسٹر جاری کر دیا گیا ہے۔
صوبائی مشیر صحت کا کہنا ہے کہ آئندہ دو ماہ ڈینگی کے حوالے سے بہت اہم ہیں،انہوں نے لاہور میں ڈینگی کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا ۔