30 ستمبر ، 2015
نئی دہلی ......دنیا میں ایسے لوگوں کی کمی نہیں جو غیر ایسے معمولی اور حیرت انگیز کام کرگزرتے ہیں جو دنیا بھر میں ان کی شہرت کا سبب بھی بن جاتے ہیں۔
بھارت سے تعلق رکھنے والے 62سالہ شری دھار چلال( Shridhar Chillal )کا شمار بھی ایسے ہی لوگوں میں کیا جاسکتا ہے، جس کے بائیں ہاتھ کے ناخنوں کی مجموعی لمبائی 909اعشاریہ6سینٹی میٹر تک ہے ۔
مہاراشٹرامیں رہائش پذیر شری دھار 1952سے اپنے ایک ہاتھ کے ناخن بڑھا رہے ہیں جن کے ایک ناخن کی لمبائی 186اعشاریہ6سینٹی میٹر تک ہے۔ شری دھار کا نام بائیں ہاتھ کے طویل ترین ناخن رکھنے والے شخص کی حیثیت سے گینز ریکارڈ بک کے نئے ایڈیشن میں شامل کر لیا گیا ہے۔