01 اکتوبر ، 2015
نیویارک ......شادی کی پیشکش ایک ایسا موقع ہے جسے ٹھکرایا جانا شاید کوئی بھی پسند نہ کرے اس لئے سب نوجوانوں کی خواہش ہوتی ہے کہ ان لمحات کو ہمیشہ کے لئے یادگار بناتے ہوئے اپنی بات منوا لیں۔
ایسا ہی کچھ امریکی ریاست انڈایانا سے تعلق رکھنے والے اس نوجوان نے کیا اور اپنی گرل فرینڈ کے ہمراہ رولر کوسٹر کی سواری کے دوران اسے شادی کی پیشکش کر ڈالی۔اس انوکھے انداز نے گرل فرینڈ کو ایسا متاثر کیا کہ پہلے تو حیران رہ گئی اور پھر انتہائی جذباتی انداز میں خوشی کے آنسو بہاتے ہوئے ہاں کر ڈالی۔