دلچسپ و عجیب
01 اکتوبر ، 2015

آسٹریلیا کے جنگل میں ہوئی کینگروز کی کشتی

آسٹریلیا کے جنگل میں ہوئی کینگروز کی کشتی

ملبورن......عام طور پر آسٹریلیا میں پائے جانے والے کینگرو اپنی دھن میں مگن اچھلتے کو دتے نظر آتے ہیں لیکن انٹرنیٹ پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو سے ثابت ہو گیا ہے کہ یہ کشتی کرنے میں بھی کسی سے کم نہیں۔

آسٹریلیا کے گھنے جنگل سے گزرتی ایک سڑک پر دو کینگروز نے اکھاڑے کا ماحول بنا دیا اور ایک دوسرے کے ساتھ کشتی شروع کردی ، جس کے دوران لاتوں اور مکوں کا بھرپور استعما ل کیا۔

کسی ماہر پہلوان کی طرح ایک دوسرے کی پٹائی کر تے ان کینگروں کو اس طرح لڑتے دیکھ کر ایک ڈرائیور نے اپنی گا ڑی میں بیٹھے بیٹھے ان کی وڈیو بنالی، جو انٹرنیٹ پر کافی مقبول ہورہی ہے۔

مزید خبریں :