صحت و سائنس
18 اکتوبر ، 2015

پنجاب میں مزید69 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق

پنجاب میں مزید69 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق

ملتان......پنجاب میں مزید69 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی جس کے بعدصوبےمیں ڈینگی وائرس میں مبتلا افراد کی تعدادبڑھ کر2ہزار تک جا پہنچی۔

محکمہ صحت پنجاب کےمطابق رواں سال ڈینگی سےسب سےزیادہ متاثرہ ضلع راولپنڈی ہے،جہاں ڈینگی سےمتاثرہ مریضوں کی تعدادایک ہزار698ہوگئی ہے۔

ملتان میں ڈینگی کےمریض بڑھ کر میں 160 ہوگئےہیں جبکہ لاہور میں یہ تعداد21ہے،گزشتہ24گھنٹوں کےدوران راولپنڈی میں51 اور ملتان میں 18نئےمریض سامنے آ گئے۔

مزید خبریں :