صحت و سائنس
21 اکتوبر ، 2015

ملتان: ڈینگی کے تدارک کیلئے 18 محکموں کی ٹیمیں فعال

ملتان: ڈینگی کے تدارک کیلئے 18 محکموں کی ٹیمیں فعال

ملتان......ملتان میں ڈینگی کے تدارک کیلئے 18 محکموں کی ٹیموں کو فعال کر دیا گیا ہے، ڈینگی کے ملنے والے لاروے کی جگہ کے چاروں اطراف اسپرے کیا جا رہا ہے، سرکاری اسپتالوں میں 210 مریضوں میں ڈینگی بخار کی تصدیق ہو چکی ہے۔

ڈی سی او ملتان زاہد سلیم گوندل نے تمام محکموں کے افسران اور اہلکاروں سے ڈینگی کے بارے میں بریفنگ لی ،جس میں انہیں ڈینگی کے لاروا کی تصدیق کے بعد متاثرہ علاقہ کو مکمل طور پر محفوظ بنانے کی ہدایات کے بارے میں بتایا گیا۔

ملتان کی 50 یونین کونسل میں 36 کو ریڈ زون قرار دیا گیا ہے، جہاں ڈینگی کے تدارک کے لئے مہم کو تیز کر دیا گیا ہے،ڈی سی او ملتان نے چند محکموں کی پرفامنس درست نا ہونے پر برہمی کا اظہار کیا۔

مزید خبریں :