30 اکتوبر ، 2015
اٹلانٹا...... امریکا میں دلچسپ اور منفردگا ڑیو ں کی ایک انوکھی ریس کا انعقاد کیا گیا جو امریکی ٹیم نے جیت لی، سالانہ ریس میں70گاڑیوں نے حصہ لیا جن کی ٹیم چار میکینک اور ایک ڈرائیور پر مشتمل تھی۔
امریکی ریاست جارجیا کے شہر اٹلانٹامیں اس ریس میں حصہ لینے والی ٹیموں نے گھر میں تیار کردہ منفرد اشکال اور بناوٹ والی گاڑیو ں کی نمائش کرکے اپنے ہنر اور مہارت کا مظاہرہ پیش کیا۔
ریس کی دلچسپ بات یہ تھی کہ اس میں شامل گا ڑیاں پٹرول، ڈیزل یا سی این جی کے بجائے مکمل طور پر انسانی قوت سے چلائی گئیں جس میں نصب پہیوں نے انہیں تیز رفتاری سے چلنے میں مدددی۔
ریس کے شرکا نے نہ صرف ان گاڑیوں کو منفرد انداز میں سجایا ہوا تھا بلکہ اکثریت نے اسی مناسبت سے انوکھے ملبوسات بھی زیب تن کر رکھے تھے۔
تمام گاڑیوں کو ناصرف ان کی رفتار بلکہ گاڑی کے ڈیزائن اور ٹریک پر اسے بھگانے کے انداز پر ججوں کی جانب سے مارکس دیے گئے۔
اس موقع پر کئی گا ڑیاں بریک نہ ہو نے کے باعث اپنا توازن برقرار نہ رکھ پائیں اور ڈھلوانوں اور پیچیدہ مو ڑ پر بے قابو ہوکر گربھی گئیں جس سے تماشائی خوب محظوظ ہوئے۔