دلچسپ و عجیب
02 نومبر ، 2015

آسڑیلیا کے چڑیا گھر میں نایاب ننھا گینڈا عوام کی توجہ کا مرکز

آسڑیلیا کے چڑیا گھر میں نایاب ننھا گینڈا عوام کی توجہ کا مرکز

کینبرا.......آسٹریلیاکے چڑیا گھر میں پیدا ہونیوالانایاب نسل کا گینڈا عوام کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے، ننھے مہمان کو دیکھنے کیلئے لوگ جوق در جوق چڑیا گھر کا رخ کر رہے ہیں اورگینڈے کی دلچسپ اور دل موہ لینے والی شرارتوں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

25اکتوبر کو پیدا ہونے والا نایاب ننھا گینڈا ماں کے ساتھ ساتھ رہتا ہے اور آس پاس کے ماحول سے مانوس ہو رہا ہے۔

واضح رہے کہ اس نایاب نسل کے صرف پانچ ہزار گینڈے دنیا میں باقی رہ گئے ہیں۔

مزید خبریں :