02 نومبر ، 2015
نیویارک ......مو سیقی کو روح کی غذا کہا جاتا ہے جسے سن کر اکثر لوگ جھوم اٹھنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔
انٹرنیٹ پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو بھی امریکا میں ڈیو ٹی پر مامورایسے مختلف پولیس اہلکاروں کی ہے جو اپنے آپ پر قابو نہ رکھ سکے اور سڑک پر بلا جھجک ڈانس کر نے میں مشغول ہو گئے۔
اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران وردی میں ملبو س ان پو لیس آفیسرز نے جیسے ہی رقص شروع کیا تو اس کے آس پاس کھڑے لوگ بھی اسکے ساتھ قدم سے قدم اور کندھے سے کندھا ملا کر رقص کر نے لگے ۔
ان تما م پو لیس اہلکاروں کی الگ الگ پر فارمنس کو ایک جگہ ترتیب دے کرویڈیو کی شکل میں بنا دیا گیا ہے جسے انٹرنیٹ پر اب تک سینکڑوں افراد دیکھ کر محظوظ ہو چکے ہیں۔