دلچسپ و عجیب
24 مئی ، 2012

91اہلکاروں کا ملکہِ برطانیہ کو شہنائیوں کی سلامی کا عالمی ریکارڈ

 91اہلکاروں کا ملکہِ برطانیہ کو شہنائیوں کی سلامی کا عالمی ریکارڈ

لندن…این جی ٹی…ملکہِ برطانیہ کی تاج پوشی کو60سال مکمل ہونے جارہے ہیں جس کے لیے مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جارہا ہے۔اسی حوالے سے مرکزی لندن کے ولنگٹن بیرکس میں گذشتہ روز ملکہِ برطانیہ کے لیے شہنائیوں کے دھنوں سے سجی اعزازی و رسمی سلامی کا انعقاد کیا گیا ۔اس موقع پر برطانوی رائل ملٹری کے سات یونٹس کے91اہل کاروں نے مکمل فوجی لباس زیبِ تن کرتے ہوئے بیک وقت شہنائی کی رسمی دھنیں پیش کرکے نیا عالمی ریکارڈقائم کردیا۔بیک وقت 91شہنائی نواز وں کے ایک طویل قطار میں کھڑے ہوکر شہنائی بجانے کے اس ایونٹ کو دنیا کی طویل ترین قطار کی حیثیت سے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی شامل کرلیا گیا ہے۔

مزید خبریں :