24 مئی ، 2012
سڈنی…این جی ٹی…آسٹریلیا کی اٹھا ون سالہ گینا رنہارٹ دنیا کی امیر ترین خاتون بن گئی ہیں ۔ایک مشہور کاروبا ری کے جا ری کیے گئے سالانہ اعدا د و شما رکے مطا بق لو ہے اورکو ئلے کانوں کی صنعت پر راج کر نے والی Gina کے اثا ثوں کی مالیت انتیس(29) بلین ڈالر تک جا پہنچی ہے جس نے انہیں دنیا کی امیر ترین خواتین کی فہرست میں پہلے نمبر پر پہنچا دیاہے ۔Mining Magnet کے نام سے جانے جانی والی Gina کی دو لت میں ہر سیکنڈ میں چھ سو ڈالر اور ہر آدھے گھنٹے میں دس لاکھ ڈالر کا اضا فہ ہو رہاہے ۔ماہرین کا کہنا ہیکہ جس تیز رفتاری سے ان کے اثا ثے بڑھ رہے ہی تو قع ہے کہ یہ جلد ہی انسٹھ (69) بلین ڈالر اثاثوں کے مالک دنیا کے امیر ترین فرد سلم کا رلوس کو پیچھے چھوڑدیں گی۔