24 مئی ، 2012
نیویارک…این جی ٹی… فر بچ فرا ئز کھانے ہو ں اور بوتل سے کیچپ نکل کر نہ دے تو غصہ تو ضرور آ ٓتا ہے ۔ دنیابھر کے لاکھوں افرا د کو اس غصے سے بچانے کے لیے اب ایسی بوتل تیا ر کر لی گئی ہے جس میں کیچپ چپکے بغیر نہایت آرام سے بہتا ہو ا با ہر آجا تا ہے ۔ یہ منفرد ایجا د امریکی یو نیورسٹی کے طا لب علموں کا کا رنا مہ ہے جس کے اندر ایسے جدید سلو شن کی کو ٹنک کی گئی ہے جو کیچپ کو جمنے اور بو تل سے چپکنے سے روکتا ہے ۔ اسے بنا نے والے طا لب علمو ں کاکہنا ہے کہ اس کو ٹنگ کے بعد نہ صرف بو تل سے کیچپ نکالنا بے حد آسان ہو جائے گا بلکہ بو تلوں میں رہ جانے والے کیچپ کی بڑی مقدار ضا ئع ہونے سے بھی بچ جا ئے گی ۔