صحت و سائنس
07 نومبر ، 2015

سکھر میں محکمہ اینٹی کرپشن کی سول اسپتال میں کارروائی

سکھر میں محکمہ اینٹی کرپشن کی سول اسپتال میں کارروائی

سکھر......سکھر میں محکمہ اینٹی کرپشن نے سول اسپتال میں کارروائی کرکے اکائونٹ، ادویات، طبی آلات اور عملے کی حاضری کا گزشتہ تین سالہ رکارڈ تحویل میں لےکر طبی آلات کے اسٹور کو سیل کردیا۔

اینٹی کرپشن ٹیم کی جانب سے ڈپٹی ڈائریکٹر رانا ایاز کی سربراہی میں سول اسپتال میں کارروائی کرکے اسپتال کا تین سالہ اکائونٹس کا مکمل رکارڈ تحویل میں لے لیا گیا ہے ۔ مفت ادویات اور طبی آلات کے اسٹور کے رکارڈ کی بھی مکمل جانچ پڑتال کی گئی اور بے قاعدگیاں سامنے آنے پراسٹور کو سیل کردیا گیا ہے۔

اینٹی کرپشن ٹیم نے اسپتال میں تعینات ڈاکٹروں اور دیگر عملے کا حاضری رکارڈ بھی اپنے قبضے میں لیا ہے، تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل نہیں لائی گئی ہے۔

مزید خبریں :