25 مئی ، 2012
نیویارک …یوں تو سمندر میں انواع و اقسا م کے مخلوق مو جو د ہیں لیکن اب ان کے ساتھ سا تھ رو بو ٹک مچھلیاں بھی تیریں گی ۔ پیلے رنگ کی یہ رو بو ٹک مچھلی سائنسدانوں کی طویل محنت ہے جسے سمندر ی آ لو دگی جا نچنے کے لیے تیار کیا گیا ہے ۔ پا نچ فٹ لمبی یہ رو بو ٹک فش کسی اصلی مچھلی کی طرح آگے پیچھے تیرنے کی صلا حیت رکھتی ہے جبکہ اس میں ایسا سسٹم بھی لگا یا گیا ہے جس کی مدد سے یہ جا ل میں پھنسنے سے بھی محفو ظ رہے گی ۔ اس رو بو ٹک مچھلی کی جا نچ اسپین کے سا حلو ں پر شروع کر دی گئی ہے جس کے ذریعے بندر گا ہوں میں تیزی سے بڑ ھتی آلو دگی جا نچنے کا کا م نہایت آسان ہو جا ئے گا ۔