13 نومبر ، 2015
ہالی وڈ.........چین کے دارالحکومت بیجنگ میں فلم کی پروموشن کے دوران جیمز بانڈ کا مرکزی کردار نبھانے والے اداکار ڈینیل کریگ اور اداکارہ لی سیڈوکس نے ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیرے۔
پریمیئر کے موقع پر جیمز بانڈ کے مداحوں کی ایک بڑی تعداد پہلے ہی سے وہاں موجود تھی، جنہوں نے اپنے پسندیدہ اداکار کے ساتھ سیلفیاں اور تصاویر بنوائیں۔
ایکشن، ایڈونچر، کرائم اور جاسوسی پر مبنی بونڈ سیریز کی 24ویں فلم اسپیکٹر چین کے سنیما گھروں میں آج نمائش کے لیے پیش کی جا رہی ہے۔