25 مئی ، 2012
وارسا…این جی ٹی…پولینڈ میں ہونے والی سالانہ کار ریس کے دوران مقابلے میں شریک ایک کار بد ترین حادثے کا شکار ہوکر پانی کے تالاب میں جا گِری ۔یہ ناخوشگوار واقعہ اس وقت رونما ہوا جب ریس کے دوران یہ کار تیز رفتاری کے باعث اپناتوازن کھو بیٹھی اورپھلستے ہوئے تالاب میں گر کر ڈوب گئی ۔اس واقعے کے رونما ہونے کے فوراًبعد ہی امدادی ٹیم جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور تالاب میں پھنسے کار ڈرائیور کوان کے معاون ساتھی سمیت بحفاظت گاڑی سے باہر نکال لیا۔