صحت و سائنس
28 جنوری ، 2012

لاہورمیں میرخلیل الرحمٰن سوسائٹی کا سیمینار

لاہور … لاہور میں میر خلیل الرحمن میموریل سوسائٹی کے زیر اہتمام فیملی فزیشن کی اہمیت پر ایک سمینار کا انعقاد کیا گیا ۔سیمینار میں طبی ماہرین کے علاوہ عام شہریوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ سیمینارمیں پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت ڈاکٹر سعید الہٰی اورجناح اسپتال کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر جاویداکرم نے حاضرین کے سوالوں کے جواب دئیے۔ انکا کہناتھاکہ عوام کو صحت کی بہتر سہولتوں کی فراہمی کیلیے فیملی فزیشن کا کردار انتہائی اہم ہے۔ طبی سہولتوں کو جدید خطوط پر استوار کرکے دور دراز علاقوں میں لوگوں کو فائدہ پہنچایا جاسکتا ہے۔

مزید خبریں :