18 نومبر ، 2015
نئی دہلی ......کہاجاتا ہے کہ جس نے ایک درخت لگایا اس نے کائنات کے حسن کو بچایا، اگر یہ کہا جائے تو غلط نہ ہو گا کہ درخت کائنات کے حسن و جمال کے تحفظ کا سبب ہیں اور بہترین انسان دوست بھی ہیں۔
بھارتی ریاست کرناٹکا سے تعلق رکھنی والی ایک ضعیف العمرخاتون نے384برگد کے درخت لگا کر دوستی کی انوکھی مثال قائم کردی ہے۔
103سالہ تھماکانامی یہ معمر خاتون اپنے ہاتھوں سے لگائے گئے ان برگد کے درختوں کو جانوروں اور بیماریوں سے بچانے کیلئے وہ خود ان درختوں کی دیکھ بھال کر تی ہیں۔
خاتون اپنے بڑھاپے اور جسمانی کمزوری کی پرواہ کئے بغیر اپنے اس عظیم مشن کو آگے بڑھانے کیلئے پُر عزم ہیں جنہیں ان خدمات پر کئی ملکی اور بین الاقوامی ایوارڈ ز سے بھی نوازا جا چکا ہے۔