20 نومبر ، 2015
ویٹی کن ......عیسائیوں کے مذہبی تہوار کرسمس میں فقط چند روز باقی ہیں لہٰذا دنیا بھر میں کرسمس کی تیاریوں کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔
اس مناسبت سے عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ کے شہر ویٹی کن میں بھی کرسمس ٹری پہنچا دیا گیا ہے جوکہ 98فٹ اونچا ہے اور جر منی سے لایا گیا ہے۔
ویٹی کن سٹی کے سینٹ پیٹرز اسکوائر پر کرسمس ٹری روشن کرنے کی تقریب کا بھی عنقریب انعقاد ہوا جہاں ویٹی کن میں سینکڑوں افراد کی موجودگی میں لائٹس آن کی جائیں گی۔