25 مئی ، 2012
ٹوکیو…این جی ٹی…چاک سے لکھنے والے بلیک بورڈ ہو ئے پرانے ،جاپان نے مو جودہ دور کے بچوں کیلئے رنگوں سے بھر پورڈیجیٹل رائٹنگ بورڈ متعارف کروادیا ہے جس کا ہررنگ اور انداز نرالہ ہے۔65انچ کے حامل اس Interactiveڈیجیٹل رائٹنگ بورڈ میں ایسے سینسرز نصب کیے گئے ہیں جن کی بدولت اس پر چار افراد ایک ساتھ مختلف رنگوں میں لکھ اور ڈرائینگ بناسکتے ہیں۔ بچوں کیلئے تیار کردہ اس جدید ٹیکنالوجی کے حامل رائٹنگ بورڈ کو با آسانی استعما ل کر نے کیلئے اس کے ساتھ ایک پین بھی موجودہے جس میں نصب بٹن سے اس پر لکھنے کے علاوہ تفریح کیلئے من پسند آرٹ کے نمونے بھی بنا ئے جاسکتے ہیں۔