22 نومبر ، 2015
برلن .......جرمن کمپنی نے ایسا روبوٹ تیار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جو فصلوں میں اگنے والی نقصان دہ جڑی بوٹیوں کو ختم کرکے فصلوں کو محفوظ رکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے ، ’بونی روب‘نامی یہ جدید روبوٹ ایک منٹ میں 120مضر جڑی بوٹیاں اور گھاس پھوس ختم کر سکتا ہے ۔
اس روبوٹ کا سائز ایک کار کے برابر ہے اور اس میں لیزر ریڈار وژن سسٹم نصب کیا گیاہے۔روبوٹ کا خصوصی نظام ایک سینٹی میٹر تک کی گھاس اور جڑی بوٹیوں کو ختم کردیتا ہے تاکہ فصلوں کی غذائیت اور توانائی محفوظ رہ سکے اور نقصان سے بچ جائیں۔
روبوٹ انسانوں سے زیادہ تیز کام کرنے کی صلاحیت کے ساتھ 24 گھنٹے تک بغیر رکے کام انجام دے سکتا ہے۔