دلچسپ و عجیب
22 نومبر ، 2015

ذہین پرندہ کبوتر کینسر کی تشخیص بھی کرسکتا ہے، ماہرین کا انکشاف

ذہین پرندہ کبوتر کینسر کی تشخیص بھی کرسکتا ہے، ماہرین کا انکشاف

لاس اینجلس .......قدیم زمانے میں کبوتر کوایک جگہ سے دوسری جگہ پیغام رسائی کیلئے استعمال کیا جاتاتھاتاہم جدید سائنس نے اس پرندے کی ایک نئی حیران کن خوبی کا انکشاف کیا ہے۔

یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے سائنسدان کے مطابق کبوتر ایک ایسا پرندہ ہے جو کسی بھی شخص میں کینسر کی موجودگی سے باآسانی آگاہ کرسکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق کبوتر کو ایسی تربیت دی جاسکتی ہے جس سے وہ کینسر کی تشخیص کرسکتا ہے۔تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ کبوتر کے اندر کینسر کو جانچنے کی پھرپور صلاحیت موجود ہے اگر اسے باقاعدہ ٹریننگ دی جائے تو یہ ذہین پرندہ با آسانی کینسر کی موجودگی کا پتہ لگا لے گا۔

آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ کبوتر روشنی کی ویو لینتھ کو زیادہ بہتر طور پر جانچ سکتا ہے تاہم کبوتر کا وژن اگر انسان سے بہتر نہیں تو اس سے کم بھی نہیں ہے۔

مزید خبریں :