25 مئی ، 2012
اوسلو…خو بصو رت مکانات ،کشا دہ سڑکیں اورکھلی آ ب و ہوا ،لیکن یہ پر سکون منا ظر کسی گا ؤں یا تفریحی مقام کے نہیں بلکہ ایک جیل کے ہیں ۔ ناروے کے جزیر ے پر قائمBastoy Prison کو دنیا کی بہتر ین جیل قرار دیا گیا ہے جہاں رہنے والے قید ی اس جزیرے پر نہا یت آزادی سے زندگی گزارتے ہوئے مچھلیاں پکڑ تے اور گھڑ سواری کر تے نظر آتے ہیں۔ چا روں طر ف سے پا نی میں گھر ے اس جزیرے پر بنے خوبصورت چھو ٹے چھو ٹے کا ٹیج قیدیوں کے بیر کس ہیں جنہیں نہ تو ہتھکڑیا ں لگا ئی جا تی ہیں نہ ہی پٹا ئی ۔ اس جیل میں قیدیوں کو کمپیوٹر کی تعلیم سے لے کر مختلف تکنیکی کا م بھی سکھا ئے جاتے ہیں جسے وہ جیل سے نکلنے کے بعدعملی زندگی میں استعمال کرسکتے ہیں ۔ اس منفرد جیل کی ایک خا صیت یہ بھی ہے کہ یہاں سے نکلنے والے صرف بیس فیصد قیدی ہی دوبا رہ کسی مجر ما نہ سرگرمی میں ملوّ ث پا ئے گئے ہیں۔