07 دسمبر ، 2015
پشاور.......پشاور ہائی کورٹ کے لارجر بنچ نے میڈیکل ریفارمز ایکٹ کے خلاف کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا درخواست گذار کے وکیل کا کہنا تھا کہ ایکٹ کے ذریعے ڈاکٹروں سے مراعات واپس لی گئی ہیں۔
چیف جسٹس مظہر عالم میاں خیل، جسٹس ارشاد قیصر،جسٹس نثار حسین، جسٹس یونس تہیم اور جسٹس افسر شاہ پر مشتمل پشاور ہائی کورٹ کےلارجر بنچ نے میڈیکل ریفارمز ایکٹ کے خلاف کیس کی سماعت کی ۔عدالت میں میڈیکل ریفارمز ایکٹ کے خلاف دلائل دیتے ہوئے شمائل بٹ ایڈوکیٹ کا کہنا تھا کہ ایکٹ ڈاکٹروں کے حقوق پر ڈاکہ ہے ان سے مراعات واپس لینا انسانی حقوق کے خلاف ورزی ہے ۔عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا ۔