صحت و سائنس
14 دسمبر ، 2015

بلوچستان بھر میں انسداد پولیو کی قومی مہم آج شروع ہوگئی

بلوچستان بھر میں انسداد پولیو کی قومی مہم  آج شروع ہوگئی

کوئٹہ.......بلوچستان میں انسداد پولیو کی قومی مہم آج سے شروع ہورہی ہے ، مہم کےدوران صوبے بھر میں 24لاکھ 72ہزارسے زائد بچوں کوپولیو سےبچاو کی ویکسین پلانے کا ہدف مقرر کیاگیاہے۔

کوارڈینیٹرایمرجنسی آپریشن سنٹرڈاکٹرسیف الرحمان نےبتایا کہ انسدادپولیو کی مہم کےدوران چھ ہزار چار سو موبائل ٹیمیں ،782فکسڈ سائٹ پر اور311ٹرانزٹ پوائنٹس پر اپنے فرائض انجام دیں گے۔مہم میں 55ہزار افغان مہاجربچوں کو بھی پولیوسے بچاؤ کےقطرے پلا ئے جائیں گے۔

ڈاکٹر سیف الرحمان نے بتایا کہ آج سے شروع ہونے والی مہم کےلئے سکیورٹی سمیت تمام ضروری انتظامات کر لئے گئے ہیں، انسداد پولیو کی ٹیموں کے ساتھ پولیس اورلیویز کا عملہ جبکہ حساس علاقوں میں ایف سی کے اہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا ۔ ڈاکٹر سیف الرحمان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ گذشتہ سال کی نسبت رواں سال پولیو کے کیسز میں 80فیصد کمی آئی ہے اور رواں سال صوبے میں پولیو کے 7 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

مزید خبریں :