دلچسپ و عجیب
20 دسمبر ، 2015

موبائل فونز بچوں اور والدین میں دوری کا سبب بن سکتے ہیں،امریکی تحقیق

موبائل فونز بچوں اور والدین میں دوری کا سبب بن سکتے ہیں،امریکی تحقیق

نیویارک ......اگر آپ موبائل فون بہت زیادہ استعمال کرتے ہیں تو یہ عادت آپ کو اپنے بچوں سے دور لے جاسکتی ہے۔

امریکا کے بوسٹن میڈیکل سینٹر کی تحقیق کے مطابق جو والدین اپنا زیادہ وقت موبائل فون استعمال کرتے ہوئے گزارتے ہیں ان کے بچوں میں والدین کی توجہ حاصل کرنے کیلئے برے رویے کا رجحان بڑھ جاتا ہے۔

تحقیق کے مطابق موبائل فونز کے باعث اپنے بچوں پر توجہ نہ دینے والے والدین کا ان ننھے فرشتوں سے تعلق کمزور یا منفی نوعیت کا ہوجاتا ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جب بچے والدین کو مسلسل موبائل فون میں گم دیکھتے ہیں تو وہ جاننے کی کوشش کرتے ہیں کہ آخر وہ یہ ڈیوائس کیوں استعمال کررہے ہیں۔

تحقیق کے مطابق آمنے سامنے کا تعلق محدود ہوجائے تو اس سے بچوں کی نشوونما متاثر ہوتی ہے جبکہ والدین اور بچے کا رشتہ بھی کمزور ہوجاتا ہے۔

مزید خبریں :