22 دسمبر ، 2015
کراچی......سچی کہانی پر مبنی انگریزی کے معروف ڈرامہ نگار ٹام رائٹ کے کھیل کی نمائش ہوئی کراچی کے اسٹیج پر ۔
آسٹریلیا کے ایوارڈ یافتہ ڈرامہ نگار ٹام رائٹ کی یہ تحریر امریکی ریاست جنوبی کیرولاینہ کی ایک ماں لورالائی کے دکھوں کی سچی کہانی ہے جس کا 6سالہ بیٹا ایک عادی مجرم کے ہاتھوں مارا جاتا ہے۔
حقیقت پر مبنی اس ڈرامے کے انگریزی ورژن کی ہدایتکاری اور اس میں اداکاری کی ذمہ داری دونوں ہی نمرا بچا نبھا رہی ہیں۔
سزائے موت کے قانون کو زیر بحث لاتی اسٹیج کی اس نئی پیشکش کی دوسرے شہروں کے بعد کراچی آرٹس کونسل میں اردو اور انگریزی زبان میں نمائش چار دن تک جاری رہی۔