کھیل
25 دسمبر ، 2015

انٹرنیشنل ویٹ لفٹر، نیلم ریاض کھانوں کی شوقین نکلیں

انٹرنیشنل ویٹ لفٹر، نیلم ریاض کھانوں کی شوقین نکلیں

لاہور.......انٹرنیشنل ویٹ لفٹنگ مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی نیلم ریاض کو کھانوں کا بہت شوق ہے ، وہ کہتی ہیں کہ اسی لیے وہ زور آزمائی کے مقابلے بھی کرتی ہیں ۔

نیلم ریاض نےمصر میں ایفرو ایشیا ویٹ لفٹنگ چیمپین شپ کی 63 کلو گرام کیٹگری میں 128 کلو وزن اٹھایاصرف ایک کلو وزن کے فرق سے وہ تیسری پوزیشن حاصل نہ کرپائیں ۔

نیلم ریاض بھارت میں دو مرتبہ کبڈی ورلڈ کپ میں بھی پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہیں ۔ نیشنل سائیکلسٹ اور جمناسٹ بھی ہیں ۔ وہ کہتی ہیں کہ پکی لاہوی ہیں،اچھا کھاتی ہیں،خوب کھاتی ہیں، اسی لیے زور آزامائی والے کھیل بھی پسند ہیں ۔

نیلم ریاض کی والدہ اپنی بیٹی کی کامیابیوں پر بہت خوش ہیں ۔مردوں کے لیے مخصوص کھیلوں میں خواتین کا آنا اس بات کی دلیل ہے کہ خواتین ہر کھیل میں ملک کا نام روشن کرنے کے لیے بے تاب ہیں۔

مزید خبریں :