26 دسمبر ، 2015
کوئٹہ......پاکستان سوپر لیگ کی ٹیم کوئٹہ گلیڈیئٹرز نے ٹیم کی مانیٹرنگ کیلئے ویسٹ انڈین لیجنڈ ویو رچرڈز سے رابطہ کرلیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق کوئٹہ گلیڈیئٹرز کی انتظامیہ ویو رچرڈز سے رابطے میں ہے اور ایک دو روز میں ٹیم مانیٹرنگ کے حوالے سے معاملات طے پاجائیں گے ، ویو رچرڈز نے ایک سو اکیس ٹیسٹ اور ایک سو ستاسی ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کی ہے ۔ ذرائع کے مطابق بلوچستان میں انفرا اسٹرکچر کی کمی کی وجہ سے فرنچائز کو مشکلات کا سامنا ہے۔
کوئٹہ کا اسٹیڈیم زبوں حالی کا شکار ہے جس کے بعد امکان ہے کہ ٹیم کا بیس کیمپ حب اسٹیڈیم ہو۔ دوسری جانب پی ایس ایل کے دوران فرنچائز کی جانب سے بلوچستان کے اسکولز، کالجز اور یونیورسٹیز میں میچز کی اسکریننگ کیلئے خصوصی انتظامات کئے جائیں گے۔